ادارے کا تعارف
طبیہ کالج گوجرانوالہ کا مختصر جائزہ
طبیہ کالج گوجرانوالہ خطے کا ایک ممتاز اور اعلیٰ معیار کا تعلیمی و طبی ادارہ ہے جو یونانی اور مشرقی طب کے فروغ کے لیے کوشاں ہے۔ کالج میں BUMS (فاضل الطب والجراحت) اور ہربل فارمیسی جیسے ڈگری و ڈپلومہ پروگرامز کے ذریعے جدید سائنسی علوم اور قدیم حکمت کا امتزاج فراہم کیا جاتا ہے۔
طبیہ کالج گوجرانوالہ کے بانی شاہ دین شائق مرحوم ہیں، جو ایک معروف پنجابی شاعر، ادیب اور علم دوست شخصیت تھے۔ ان کی سوچ اور کاوشوں کے نتیجے میں یہ ادارہ وجود میں آیا تاکہ عام لوگوں کو فطری طریقہ علاج اور معیاری طبی تعلیم میسر آ سکے۔
